Wednesday, May 19, 2010

لاہور ہائی کورٹ کا فیس بک ویب سائٹ بندکرنے کا حکم

نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ،لاہور ہائی کورٹ کا فیس بک(Facebook)ویب سائٹ بندکرنے کا حکم:
لاہور ہائی کورٹ نے عارضی طور پرفیس بک ویب سائٹ بند کرنے کا حکم دے دیا ۔فیس بک پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خاکوں کے مقابلے کے خلاف درخواست پرسماعت کے دوران عدالت نے پاکستان میں فیس بک اکتیس مئی تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے۔لاہور ہائی کورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے فیس بک کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فیس بک پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس سے عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے لہذا اسے فوری طور پر بند کیا جائے ۔اس حوالے سے آج لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اور وکلاءکو مشاورت کے لئے ایک گھنٹے کا وقت دیا جس کے بعد مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فیس بک ویب سائٹ کو بند کر دیا جائے ۔سماعت کے آغاز میں سیکریٹری مواصلات نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خاکوں والا حصہ فیس پر بلاک کردیا گیا ہے۔ تاہم تکنیکی طور پرپورے فیس بک کوبلاک نہیں کیاجا سکتا۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اکتیس مئی کو گستاخانہ خاکوں سے متعلق اٹھائے گئے حکومتی اقدامات سے عدالت کو آگاہ کیا جائے

No comments:

Post a Comment