Wednesday, September 8, 2010

دانت اور داڑھ درد کا علاج

کسی کے دانتوں میں درد ہو،گرم ٹھنڈا لگتا ہو یا عقل ڈاڑھ نکلنے کی تکلیف ہو بعض لوگ اس کے نکلنے کے دوران تکلیف کی شدت برداشت سے باہر ہونے کی بنا پر نکلوا دیتے ہیں۔
میرا بھائی مجھ سے 2سال بڑا ہے اس کے دانتوں میں تکلیف رہتی تھی ۔ جب وہ 20 سال کی عمر میں تھا تو وہ ہر وقت اوپر بیان کردہ تکالیف کی امی سے شکایت کرتا اور ڈاکٹر سے علاج کرواتا۔ یہاں تک اب وہ دانتوں کی فلنگ بھی کروا چکا ہے جبکہ میں نے کلام اللہ کا سہارا لیا۔ نہ تو دانتو ں میں تکلیف رہی نہ ہی ٹھنڈا و گرم لگتا ہے۔ نہ ہی (عقل ڈاڑھ) نکلنے کی تکلیف محسوس کی ہے۔ میں نے درج ذیل طریقہ کو آزمایا ہے جو کہ بہت فائدہ مند ثابت ہوا ہے۔اپنے جاننے والوں کو بھی بتایا ہے۔
(1) جب بھی دانتوں میں درد ہوا میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی فرمائی ہوئی دعا پڑھی جو کہ درج ذیل ہے۔
” اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبِّ العٰلَمِینَ عَلٰی کُلِّ حَالٍ مَّاکَانَ “ 3مرتبہ اس دعا کو پڑھیں اور جس دانت یا ڈاڑ ھ میں درد ہو اس پر دم کر دیں۔
(2) عشاءکی نماز کے بعد جب وتر پڑھنے کیلئے کھڑے ہوں تو یہ تین سورتیں بالترتیب پڑھیں۔ سورۃ النصر، سورۃ اللہب، سورۃ اخلاص۔ سورتیں پڑھنے کا طریقہ یہ ہے۔
(i) پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ النصر ،(ii) دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اللہب، (iii)تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ اخلاص پڑھیں اور وتر کی نماز اسی ترتیب قرات سے مکمل کریں۔ اس عمل کی مدت کچھ خاص نہیں ہے۔ جب آرام آجائے تو پھر چاہے پڑھیں یا نہ پڑھیں۔ بہتر یہی ہے کہ اسے اپنی روز مرہ وتر کی نماز کا حصہ بنا لیں۔ یہ میراتجربہ ہے اور میں نے آزمایا ہے۔ قارئین! آپ بھی آزمائیں اور دعا دیں۔ یقین کامل شرط ہے، شک ،وہم و گمان والے اس سے فائدہ کبھی نہیں اٹھا سکتے۔ شک بڑی سے بڑی کامیابی کو اندھیروں میں دھکیل دیتا ہے۔ کلام اللہ شک و شبہ سے پاک ہے۔)
(حافظ محمد رضوان ملتان)

No comments:

Post a Comment