Sunday, July 18, 2010

سنت کے مطابق ولیمہ

عقل سے سوچیے کہ جس کی بیٹی جارہی ہے اس کا دل تو غمگین ہے ایسے وقت اس سے دعوت کھانا عقل کے بھی خلاف ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مزیدپڑھیں

Friday, July 16, 2010

مولانا شریف صاحب رحمہ اللہ

حضرت مولانا شریف اللہ صاحب انتقال فرماگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
حضرت کے بارے میں لکھا گیا یہ مضمون آپ بھی پرھیں۔


روزانہ صدقہ دینے کا معمول تھا آخری دن بھی یہ نہ چھوڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Wednesday, July 14, 2010

مسجد حرام میں ’’جن‘‘ قرآن مجید کی تلاوت کررہا ہے۔ جسے کسی نے موبائل کے ذریعے ریکارڈ کرلیا۔


Tuesday, July 13, 2010

ویب سائٹ بلاک کریں

انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے جب از خود بہودہ ، فحش ویب سائٹ کھل جاتی ہیں۔ یا ان کے کمپیوٹر کو ان کی غیر موجودگی میں غیر ذمہ دار قسم کے لوگ استعمال کرتے ہیں اور اس بات کا امکان ہوتا ہے کہ وہ فحش ویب سائٹ پر جاتے ہوں گے۔
اس کا بہترین حل ایسی بیہودہ ویب سائٹ کو بلاک کرنا ہے تاکہ وہ آپ کے کمپیوٹر پر اوپن ہی نہ ہوں ۔

Monday, July 12, 2010

رد فرق باطلہ


آج دنیا میں طرح طرح کے فرقے اور گمراہ ٹولے عام مسلمانوں کو گمراہ کرنے اور مسلمانی سے نکالنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
ظاہر بات ہے جب تک کسی چیز کے مفید یا نقصان دہ ہونے کا علم نہیں ہوگا اس وقت تک اس سے استفادہ یا اس کے نقصان  سے بچا نہیں جا سکتا۔
شہید اسلام مولانا یوسف لدھیانوی رحمہ اللہ کی کتاب اختلاف امت اور صراط مستقیم بہت معروف ہے۔

Saturday, July 10, 2010

صحافت کورس

آج میڈیا کا دور ہے، یہاں تک کہ میدان جنگ کی کایا بھی میڈیا کے ذریعے پلٹ دی جاتی ہے۔ میڈیا اگر چاہے تو دن کو رات اور رات کو دن ثابت کردیتا ہے۔ ہمارے سامنے کتنی مثالیں ہیں جن میں میڈیا نے سراب کو حقیقت دکھایا۔
مثلا سوات میں لڑکی کو  کوڑے مارنے کی ایک جعلی فلم پر میڈیا نے اتنا شور مچایا کہ ہر ایک نہ صرف یقین کرنے لگا بلکہ صفائیاں بھی پیش کی جانے لگیں۔
بدقسمتی سے مذہبی طبقہ اس میدان میں بہت پیچھے ہے۔ اس سلسلے میں جامعۃ الرشید نے صحافت کورس کا آغاز کیا جو کافی مقبول ہوا ۔
اسلام آباد میں معروف کالم نویس اور سینئر صحافی مولانا عبدالقدوس محمدی صاحب نے بھی اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ایک مختصر صحافت کورس کا آغاز کیا ہے جو کہ 19جولائی کو جامع مسجد محمد چیک شہزاد میں شروع ہوگا تفصیلات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
0334-9173562

Tuesday, July 6, 2010

ہمارے ہاں جلسوں میں ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ میں سٹیج پر بیٹھوں۔
حالانکہ مہمان خصوصی سٹیج سیکٹری وغیرہ کے علاوہ لوگوں کو سامنے بیٹھ کر جلسہ سننا چاہئے۔
جب سٹیج پر لوگ ہجوم بنا لیتے ہیں تو پھر نتیجہ اس طرح نکلتا ہے ویڈیو ملاحظہ کریں۔


اسلام اور غامدیت





اسلام اور غامدیت''شاید آپ کو یہ نام پڑھ کے تعجب ہورہا ہوگا کہ غامدی صاحب کے نظریات اور اسلامی تعلیمات اور اسکی روح میں کیا کوئی فرق ہے کہ ایسے نام کی کتاب لکھی گئی تو اس ذہن میں اٹھنے والے سوال کا جواب ہے کہ جی ہاں بات کچھ ایسی ہی ہے۔اندازہ تو آپ اس کتابچہ کو پڑھ کرہی لگا لینگے بس یہ جان لیں کہ موجودہ دور کا ایک ایسا خطرناک فتنہ ہے یہ کہ جس میں کئی کمزور علم یا نامکمل  علماء تک بہ گئے ہیں۔طریقہ وردات نیا نہیں ہے البتہ عنوان صرف تبدیل کیا گیا ہے۔لیکن اسکا نتیجہ سامنے یہ آرہا ہے کہ لوگ اسلام کی 1400 تاریخ اور اس دور کے فقہاء تک کی ایمان داری پے شک کرنے لگ گئے ہیں کہ شاید انہوں نے دین کا یہ حصہ ہم سے چھپایا تھا یا انکو پتہ ہی نہیں تھا یا پھر انکا علم ہی اتنا محدود تھا کہ وہ اس علمی نقطہ کو سمجھ نہیں سکےجو غامدی صاحب نے بیان کیا ہے۔
آلہ واردات عقل شریف ہے جناب کی جس کے بل بوتے غامدی صاحب کو قادیانیوں کے کفر میں شک ہے یا قرآن کا نیا نام میزان ہے یا ابولھب سے مراد قریش کے عام سردار ہیں یا سنت صرف 27 اعمال کا نام ہے وغیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ مختصر رسالہ عوام کے لئے فائدہ مند ہوگا
بشکریہ     ای اقرا


Monday, July 5, 2010

قصیدہ طوبیٰ


Qaseeda Tooba
مولانا موسیٰ خان روحانی البازی رحمہ اللہ کی شخصیت سے کون واقف نہیں۔
قصیدہ طوبیٰ انہیں کا تحریرکردہ ہے۔ اس قصیدے کو پڑھنے کے بے شمار فوائد ہیں۔ اگر آپ یہ قصیدہ بہترین آواز میں سننا چاہتے ہیں تو اسے ابھی ڈاون لوڈ کریں،سن کر کمنٹ ضرور دیں۔