کمپیوٹر میں اردو(پڑھیں)۔

کمپیوٹر میں اردو انسٹال کرنے کا مکمل طریقہ کار
ونڈو xpمیں اردو کی سپورٹ شامل کرنے کےلئےآپ کے پاس ایک عدد ونڈو ایکس پی کی سی ڈی ہونی چاہئے۔ اس کے علاوہ ’’اردو دوست‘‘ کی بورڈ ڈاون لوڈ کرلیں اس کے لئے آپ
http://www.4shared.com/file/RaDqQ8Mg/UrduDost.html
پر کلک کریں
اور علوی نستعلیق فاونٹ ڈاون لوڈ کرنے کےلئے
http://www.4shared.com/file/YbTbhzYn/Urdu_Fonts.html
پر کلک کریں۔ ان دونوں کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد کی بورڈ کو انسٹال کرلیں اور فاونٹ کو ونڈو کے فولڈر میں فاونٹ کے فولڈر میں پیسٹ کرلیں اس کے بعد شروع کریں۔
تو سب سے پہلے آپ سٹارٹ پر کلک کریں ، پھر سٹنگز(setting)پر کلک کریں اور پھر کنٹرول پینل (Control panel) پر کلک کریں۔پھرRegional and Language پر کلک کریں۔
اب ظاہر ہونے والی ونڈو سے Language کے بٹن پر کلک کریں اور پھر
Install files for complex script and right-to-let language
کے چیک باکس کو چیک لگائیں اور ok کردیں۔ پیوٹر آپ سے ونڈو کی سی ڈی مانگے گا لہذا سی ڈی روم میں ونڈو ایکس پی کی سی ڈی ڈالیں۔جب انسٹالیشن ہوجائے تو کمپیوٹر ری سٹارٹ کردیں۔
اب آپ سٹارٹ پر کلک کریں ، پھر سٹنگز(setting)پر کلک کریں اور پھر کنٹرول پینل (Control panel) پر کلک کریں۔پھرRegional and Language پر کلک کریں۔
Customize کے سامنے اردو سلیکٹ کرکے ok کردیں اورکمپیوٹر کو ری سٹارٹ کردیں۔
اب آپ کو ڈسک ٹاپ پر جہاں ٹائم وغیرہ نظر آتا ہے وہاں ایک لینگویج کی آپشن نظر آرہی ہوگی ۔
لیکن ابھی کچھ کام اور کرناہے وہ یہ کہ اس آپشن پر رائٹ کلک کرکے Settingپر کلک کریں۔
ظاہر ہونے والی ونڈو میں دو کی بورڈ نظر آرہے ہوں گے ان میں سے اردو والے کی بورڈ کو سلیکٹ کرکے Removeکردیں۔
اس طرح یہ کی بورڈ ختم ہوجائے گا۔ اب آپ Addپر کلک کریں۔ اب آپ کے سامنے مزید دو آپشن ہیں ان میں سے پہلی آپشن In put languageہے اس میں آپ اردو(Urdu) سلیکٹ کرلیں۔اور دوسری آپشن keyboardکی ہے اس میں آپ اردو دوست کی بورڈ سلیکٹ کرلیں جو آپ نے پہلے ہی انسٹال کرلیا ہے۔
اب آپ کمپیوٹر میں کہیں بھی اردو لکھ سکتے ہیں ۔ ایم ایس ورڈ میں بھی اردو لکھ سکتے ہیں لیکن ایک مسئلہ ہے وہ یہ کہ فاونٹ عجیب سا ہے اس مسئلے کے حل کے لئے آپ اوپر مذکور اردو فاونٹ ڈاون لوڈ کرلیں اور پھر انہیں سی ڈرائیو کے اندر ونڈو کے فولڈر میں فاونٹ کے فولڈر میں پیسٹ کرلیں ۔
اب آپ ایم ایس ورڈ میں بھی ان پیج کی طرح اردو لکھ سکتے ہیں۔