Thursday, May 6, 2010

مولاناخواجہ خان محمدرحمہ اللہ

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا خان محمد آف خانقاہ سراجیہ کندیاں ضلع میانوالی 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ گزشتہ چند روز سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے؛ اور بدھ کی شام خالق حقیقی سے جا ملے۔ مولانا خان محمد نقشبندی سلسلہ نقشبند دیوبند مکتب فکر سے تعلق رکھتے تھے۔ پاکستان اور بیرونی ممالک میں ان کے مریدین اور عقیدت مندوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ انہوں نے قادیانیت کے خلاف عظیم جدوجہد کی اور دنیا میں قادیانیت کے خلاف ہزاروں عالمی تحفظ ختم نبوت کانفرنسوں سے خطاب کیا۔ مولانا خان محمد کے انتقال جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر منور حسن، سابق امیر قاضی حسین احمد، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ، شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن اشرفی، مولانا حافظ فضل الرحیم، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا سمیع الحق، مولانا امجد خاں، مسلم لیگ (ق) کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور راسخ الٰہی نے دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان رہنماؤں نے اپنے الگ الگ بیانات میں مرحوم کے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم عالم اسلام کا ایک بیش قیمت اثاثہ تھے جن کی دینی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ وفاق المدارس العربیہ کے رہنماؤں مولانا سلیم اللہ خان، مفتی اعظم محمد رفیع عثمانی، ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، محمد حنیف جالندھری اور دیگر رہنماؤں نے خواجہ خان محمد کی رحلت عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور افسوسناک سانحہ قرار دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن اپنا دورہ کشمیر ختم کرکے اسلام آباد پہنچ گئے جبکہ جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پر ہونے والا ایم ایم اے کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

Monday, May 3, 2010

قرآن فلیش

اب آپ اپنے کمپیوٹر پر قرآن مجید کی تلاوت اسی طرح کر سکتے ہیں جیسے قرآن مجید کو ہاتھ میں لے کر کی جاتی ہے۔
ذرا اس ویب سائٹ پر جائیں۔

Friday, April 30, 2010

حیرت انگیز

اس ویب سائٹ کا وزٹ کریں اور دیکھیں دنیا کہاں پہنچ گئی ہے۔

المکتبہ الشاملہ

مکتبہ شاملہ ایک جامع پروگرام(سافٹ ویئر) ہے۔
جس میں ہزاروں کی تعداد میں انتہائی قیمتی کتب موجود ہیں۔ ان کتب کو اگر خریدا جائے تو ان کی قیمت لاکھون میں بنتی ہے مگر یہ سب کچھ اب ایک پروگرام میں موجود ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ اب کوئی بھی مسئلہ تلاش کرنا بھی انتہائی آسان ہے۔
مزید جاننے کے لئے مکتبہ کی ویب سائٹ پر جائیں۔ اگر عربی نہیں جانتے تو پھر اس لنک کو گوگل ٹرانسلیٹر میں پیسٹ کر کے انگلش میں کردیں۔



مکتبہ وقفیہ پر بھی بہت ساری کتابیں موجود ہیں۔

Thursday, April 22, 2010

آن لائن فوٹو شاپ پر کام کریں


اب آپ آن لائن فوٹو شاپ کر کام کرکے فائل سیو کرسکتے ہیں۔
یقیناً آپ کو اس بات سے حیرانی ہورہی ہوگی لیکن یہ سچ ہے۔ ابھی اس تصویر پر کلک کرکے تجربہ کرلیں۔

Monday, April 19, 2010

سرکے ساتھ سر جوڑنے کی برکات

نوید مسعود ہاشمی
نو دس سال پاکستان کے حکمرانوں کی فدویانہ اور غلامانہ تابعداری کا امریکہ بہادر نے کیا خوب صلہ دیا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی نصف بہتر اور امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ''آئندہ ٹائمز اسکوائر حملے جیسے واقعہ کا پاکستان سے تعلق ثابت ہوگیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہونگے .... ہیلری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اگرچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کر رہا ہے تاہم اسے مزید اقدامات کرنا ہوں گے''.... اور اب پاکستان میں موجود لبرل فاشسٹوں اور پرویزی روشن خیالوں کی جنت امریکہ کی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں کہا ہے کہ '' پاکستانی حکومت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو جانتے ہیں کہ اسامہ بن لادن اور ملا عمر کہاں ہیں اور نائن الیون حملوں کے ذمہ دار افراد کو ان کے کئے کی سزا دلوانے کیلئے پاکستان کو مزید تعاون کرنا چاہیے''.... یہ وہی ہیلری کلنٹن ہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک تقریب میں جسکے سر کے ساتھ پاکستانی وزیر خارجہ اپنا سر جوڑے بیٹھے تھے اور وہ تصویریں جب اخبارات کی زینت بنیں تو شاہ جی نے مخمور لہجے میں کہا تھا کہ '' کچھ پانے کیلئے سر جوڑنے پڑتے ہیں''.... اب کوئی شاہ محمود قریشی سے پوچھے کہ قبلہ شاہ جی جسکے سر کے ساتھ آپ سر جوڑے کچھ پانے کیلئے بیٹھے تھے کیا وہ پانا یہی تھا کہ آپ کی امریکی ہم منصب نے پاکستان کوگھورنا ، ڈرانا، دبانا .... اور پچکانا شروع کر دیاہے.... کہیں یہ آپ کے سر کے ساتھ سر جوڑنے کی برکت ہی تو نہیں ہے.... ؟ کہنے والے کہتے ہیں کہ قبلہ شاہ جی بڑے پہنچے ہوئے شاہ ہیں اور انہوں نے ہیلری کلنٹن کے سر کے ساتھ سر جوڑ کر اپنی نورانی شعاعیں اسکے سر میں منتقل کرنے کی کوشش کی تھی.... یہی وجہ ہے کہ خود شاہ جی اور ان کے دوسرے ساتھی وزراء یہ کہتے ہوئے خوشی سے پھولے نہیں سماتے تھے کہ اب امریکی ہمیں ڈو مور نہیں کہہ سکتے .... اورہمیں ایڈ نہیں ٹریڈ چاہیے مگر ہیلری کلنٹن نے تو اوپر نیچے دھمکیوں پہ دھمکیاں دیکر قبلہ شاہ جی کے سر جوڑنے کی کرامت کے تمام کس بل نکال کے رکھ دئیے ہیں.... اب کسی پاکستانی اسی سالہ بوڑھے کو چاہیے کہ وہ ہیلری کلنٹن کو امریکی سفارتخانے کے ذریعے ایک پنجابی میں خط لکھ کر روانہ کرے جس میں یہ تحریر ہو کہ '' دھئیے غلطی امریکی شہر یت دے حامل فیصل شہزاد دی تے دھمکیاں پاکستان نوں'' .... ساڈے شاہ جی دے سر نال سر جوڑن دا اتنا برا مناوناں سی تے فیر سر جوڑیا ای کیوں سی.... ؟ مجھے یقین ہے کہ اگر کوئی پنجاب کا بابا یہ خط لکھے گا تو امریکی سفارت خانے کو پنجابی تحریر پڑھانے کیلئے کسی پنجابی مترجم کا بندوبست کرنا پڑے گا اور اس سے پنجاب میں بے روزگاری کم ہوجائے گی.... تکلف برطرف ، پہلی بات تو یہ ہے کہ فیصل شہزاد امریکی شہری ہے.... دوسری بات یہ کہ پاکستانی طالبان نے فیصل شہزاد سے مکمل برآت کا اعلان کر دیاہے.... تیسری بات یہ کہ فرض کیا کہ اگر خدانخواستہ فیصل شہزاد کا پاکستانی طالبان سے تعلق ثابت ہو بھی جاتا ہے تو اس میں اسٹیٹ آف پاکستان کا کیا قصور ہے؟ مقامی طالبان اور پاک فوج کے درمیان خونریز جنگ ہو رہی ہے۔ اور اس جنگ میں دو اڑھائی ہزار کے لگ بھگ فوجی اور ہزاروںقبائلی موت کے منہ میں جاچکے ہیں.... پاکستانی حکومت یا سیکورٹی ادارے کونسا مقامی طالبان کوتمغہ الاٹ کر دینگے کہ اگر ان کی طرف سے امریکہ میں کچھ کیاجاتا ہے تو اسکی سزا پاکستان کوبھگتنا ہو گی.... اور پھر یہ کہنا پاکستانی حکام میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں کہ جنہیں پتہ ہے کہ اسامہ بن لادن اور ملا عمر کہاں موجود ہیں ؟ اسکو اگر اس زمانے کا سب سے بڑامذاق قرار دیا جائے تو یقینا غلط نہیںہوگا.... قبلہ شاہ محمود قریشی کو چاہیے کہ وہ اپنی امریکی ہم منصب سے التجائیہ لہجے میں درخواست پیش کریں کہ '' بی بی تمہارے سر کے ساتھ سر میں نے جوڑا تھا اور اسکے ردعمل میں دکھوں کی ماری پاکستانی قوم سے سنگین مذاق کرنا '' شہزادیوں'' کو زیب نہیں دیا کرتا.... لگتا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو اپنی پیشرو خاتون وزیر خارجہ کی طرح جنگوں کی شہزادی کہلوانے کا شوق چرایا ہوا ہے.... کیونکہ سابقہ وزیر خارجہ کنڈولیزارائس نے بھی شوکت عزیز پر نظربازی کی پھبتی کسی تھی.... اگر کنڈولیزارائس کو جنگوں کی شہزادی کہا جاتا تھا تووہ بجا طورپر اسکی مستحق تھیں.... اسلئے کہ ان کی کلرسکیم دیکھنے والے کے ذہن میں ان کیلئے پہلا تاثر یہی ابھرتا تھا .... لیکن وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن تو وہ ہیں کہ ماشاء اللہ ہمارے قبلہ شاہ جی نے جنکے سر کے ساتھ فاپنا سر جوڑا تھا .... چونکہ ہمیں قبلہ شاہ جی کے سرکا احترام ہے اسلئے ہم ہیلری کلنٹن سے دست بدست گزارش کرتے ہیں کہ خدا را ہمارے ساتھ اتنے سنگین مذاق تو نہ کریں کہ ہماری قوم ہنس ہنس کر ہی بے ہوش ہو جائے۔

Thursday, April 8, 2010

القلم فورم

القم فورم ایک بہترین فورم ہے خاص کر اردو خواں طبقہ اس طرح کے مددگار فورم کا خواہش مند تھا جسے القم فورم نے پورا کردیا۔ اردو فاونٹس کے حوالے سے تمام معلومات اس فورم پر موجود ہیں۔

Sunday, December 6, 2009

حق فورم


حق فورم ایک بہترین فورم ہے جہاں آپ وہ کچھ ملے گا جو آپ چاہتے ہیں۔

http://www.haqforum.com/vb/index.php
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

Friday, November 6, 2009

اھل حق


اھل حق ڈاٹ کام
یہ اردو کی ایک بہترین ویب سائٹ ہے۔ جہاں آپ نہ صرف سینکڑوں کتابیں آن لائن پڑھ سکتے ہیں بلکہ انہیں ڈاون لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔
آن لائن ریڈیوں،فورم،ویڈیوں،آڈیوں بیانات نعتیں وغیرہ اور بہت کچھ وزٹ کرکے دیکھ لیں۔

http://www.ahlehaq.com/ah/

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

Sunday, October 4, 2009

قرآن کی فریاد

آیا تھا میں جھاں میں ھدایت کے واسطے
تعویذ بن کے رہ گیا برکت کے واسطے

جزدان ھے ملاءم و بہتر میرے لیے
ھے مسجدوں میں تھفےء ممبر میرے لیے
گھر میں ھے عطردان معطر میرے لیے
مہراب صاف ستھرے ھیں اکثر میرے لیے
میرا وجود ہو گیا زینت کے واسطے
تعویذ بن کے رہ گیا برکت کے واسطے

جھگڑے میں دو فریق کے لایا گیا مجھے
ثالث بنا کہ خون میں رولایا گیا مجھے
لکھ لکھ کے بازوں میں سجایا گیا مجھے
قسموں کہ اعتبار سے کھایا گیا مجھے
مصرف ہے آج میرا جہالت کے واسطے
آیا تھا میں جہاں میں ھدایت کے واسطے

فہرست میں جہیز کی لکھوا دیا گیا
مرنے کے بعد لوگوں سے پڑھوا دیا گیا
مسجد میں تھفتُا مجھے بھجوا دیا گیا
افسوس زندگی سے نکلوا دیا گیا
تعذیم ھے تو صرف تلاوت کے واسطے
تعویذ بن کے رہ گیا برکت کے واسطے

مسلم سے مجھکو سروکار کیوں نہں
مسلم جہاں میں خاک سے بیزار کیوں نہں
مسلم کو مجھسے انس میرا پیار کیوں نہں
مسلم میرے وجود کا شاہکار کیوں نہں
کھولا گیا تو صرف تلاوت کے واسطے
آیا تھا میں جہاں میں ھدایت کے واسطے